رسا نیوز ایجنسی کی روسی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے مشرقی حلب کے مزید آٹھ علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے آٹھ سو بچوں سمیت پچیس ہزار سے زیادہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے رہائی دلا دی-
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کارروائیوں میں بھی بیالیس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور القسیدیہ علاقہ چھوڑ کر چلے گئے- مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی عام شہری، گذرگاہوں کے ذریعے خود کو فوج تک پہنچا رہے ہیں اور فوج انھیں پرامن گذرگاہوں سے مغربی اور شمالی حلب میں منتقل کر رہی ہے کہ جو فوج یا شام کی کرد ملیشیا کے زیرکنٹرول ہے-
دہشت گردوں نے مغربی شام میں واقع صوبہ ادلب کے محصور قصبوں فوعہ اور کفریا تک انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچنے دی۔ دہشت گردوں نے اٹھائیس مارچ دو ہزار پندرہ سے فوعہ اور کفریا قصبوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے یہ قصبے ادلب کے شمال میں دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں۔ ان دونوں قصبوں کے شہریوں کو ابتدائی ضروریات کی چیزیں اور دوائیں تک میسر نہیں ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰