29 November 2016 - 21:26
News ID: 424770
فونت
برطانیہ کی فریب کارانہ پالیسی ؛
برطانوی وزیر خارجہ نے ایران اور روس سے شام کے بحران کے حل اور حلب میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ منصوبے پر عملدرآمد میں مدد کی درخواست کی ہے۔
 برطانوی وزیر خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور روس کہ جنہیں شام میں خاص اثر ورسوخ حاصل ہے، اپنے اس اثرو رسوخ کو مشرقی حلب میں جنگ کے خاتمے اور اس شہر کے باشندوں کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں بروئے کار لائیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کی حمایت کے تعلق سے مغرب کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد حلب کی جنگ میں دخیل ہیں ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عام شہریوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں جو انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ہو۔

برطانوی وزیر خارجہ نے حلب سے متعلق اپنی اس تشویش کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب حلب خاص طور پر مشرقی حلب میں مغرب منجملہ برطانیہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مشرقی حلب کا ایک تہائی علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

انہوں نے حلب میں عام شہریوں کے ساتھ انسان دوستانہ برتاؤ روا رکھے جانے کے بارے میں درخواست ایک ایسے وقت میں کی ہے کہ جب امریکہ اوربرطانیہ کے حمایت یافتہ نام نہاد اعتدال پسند گروہ، جبھۃ النصرہ اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کر، ہر روز اس علاقے کے باشندوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬