01 December 2016 - 18:29
News ID: 424803
فونت
پاکستان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے کردار کو ناکافی قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے ۔
ملیحہ لودھی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں جاری ”فلسطین کا سوال “ کے موضوع پر جاری مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے فلسطینی سرزمین، غزہ کی پٹی اور مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ۵۲ لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو گزشتہ ستر سال سے اپنے گھروں سے زبردستی محروم رکھنااور انکا جائز اور قانونی حق واپس دینے سے انکار کرنا انصاف اور اخلاقیات کی نفی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا دن منانابین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی سنگین نفی کرنے والے ایک غاصب کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی یا د دلاتا ہے ۔

انہوں نے پاکستا ن کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا ادراک کرنے کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬