01 December 2016 - 19:32
News ID: 424809
فونت
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک ہوگیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے پولیس ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فوج کے تعاون سے داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں جہاد نامی داعش دہشت گرد گروہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دس روز قبل مسجد باقرالعلوم(ع) پر داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے حملے میں درجنوں افراد شہید اور ستّر دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوج کے آپریشن میں طالبان گروہ کے کم از کم چھبّیس افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان فوج کی جانب سے یہ کارروائی، افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، پکتیکا، غزنی، خوست، قندھار، ارزگان، زابل، بادغیس، ہرات، فراہ، فاریاب، قندوز اور ہلمند میں انجام پائی۔ اس کارروائی میں طالبان کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬