یمن کے عوام نے اپنے ملک کی آزادی کی انچاسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں ایک بڑی ریلی نکال کر ملک کی قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی بڑی ریلی میں یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی اور متعدد سول و فوجی شخصیات، مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
ریلی میں شریک افراد نے یمن کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے ہونے والے اس پروگرام کو ایک ایسے وقت جب سعودی عرب اور امریکا کے حملے جاری ہیں انتہائی اہم بتایا ۔
ریلی کے شرکا نے قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ آزادی کی سالگرہ کی یہ تقریبات ان فداکاریوں کی یاد دلاتی ہیں جو یمنی عوام نے سامراج اور غاصبوں کے چنگل سے رہائی حاصل کرنے کے لئے انجام دی تھیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے