01 December 2016 - 23:11
News ID: 424816
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا : دوسرے ملکوں کے لئے امریکہ سے تعلقات رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہو گا مگر ایران کے لئے امریکا سے تعلقات کوئی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔
علی لاریجانی

ڈاکٹر علی لاریجانی :

اسلامی جمہوریہ ایران خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کی تاکید کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا : دوسرے ملکوں کے لئے امریکہ سے تعلقات رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہو گا مگر ایران کے لئے امریکا سے تعلقات کوئی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران ڈانلڈ ٹرمپ کے بطور امریکی صد ر منتخب ہونے کو نہ تو مثبت اور نہ ہی منفی نظر سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران ڈانلڈ ٹرمپ پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایسے مسائل اٹھائے تھے جو عام طور پر امریکی صدر کی پالیسی نہیں ہوتے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اس حوالے سے کوئی رائے نہیں رکھتا اور اس بات کا انتظارکر رہا ہے کہ ٹرمپ مستقبل میں کیا حکمت عملی اپنا ئیں گے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دوسرے ملکوں کے لئے امریکہ سے تعلقات رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہو گا مگر ایران کے لئے امریکا سے تعلقات کوئی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کی طرف سے ایران پر پابندیاں سخت کرنے کے سلسلہ میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا : موجودہ امریکی انتظامیہ کا اس حوالے سے رویہ مختلف نہیں مگر ایران صورت حال کو دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کا جوہری معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ یہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس میں چین سمیت چھ ممالک موجود ہیں اور امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر اسے دوسرے ممالک کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے اس گفت و گو میں بیان کیا : امریکی اعوان نمائندگان کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ اس وقت تک حتمی نہیں ہوگا جب تک وہ سینیٹ سے پاس ہو کر امریکی صدر کی جانب سے منظور نا ہو مگر ہم لوگ تمام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر علی لاری جانی نے یورپ ، روس و چین کے ساتھ ایرنا کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کے ہمیشہ یورپ، روس اور چین کے ساتھ گہرے اقتصادی مراسم رہے ہیں جو جوہری معاہدے کے بعد مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایران اور چین کے درمیان گہرے اقتصادی روابط موجود ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ ایران کے اقتصادی مستقبل کے حوالے سے ہم پرامید ہیں اور پابندیوں سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ڈاکٹر علی لاری جانی نے خطے میں موجود دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کی پالیسیاں بالکل مختلف ہیں اور ایران خطے سے دہشت گردی کا جلد خاتمے کی تاکید کرتے ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬