04 December 2016 - 08:39
News ID: 424858
فونت
عراقی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ ستّر فیصد علاقے عراقی فوجیوں کی کوششوں سے آزاد کرا لئے گئے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اٹلی کے شہر روم میں بحیرہ روم ڈائیلاگ کانفرنس میں کہا کہ عراق، دہشت گردی کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے جبکہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عالمی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔

ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج ، دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد شدہ علاقوں میں امن کی بحالی اور پناہ گزینوں کے لئے فوری راہ حل پیش کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق موصل کی آزادی کی کاروائی، کہ جس کا آغاز سترہ اکتوبر سے ہوا ہے، اپنے اہداف کے قریب ہے۔ عراق سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراق کی مرکزی پولیس مشرقی موصل کے القیارہ سیکٹر میں چھیانوے دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬