04 December 2016 - 08:51
News ID: 424860
فونت
عمر عبداللہ:
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں قومی ترانہ بجایا جائے ۔
عمر عبداللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینما گھروں میں فلم سے پہلے بھارتی قومی ترانہ بجائے جانے کے سپریم کورٹ آف انڈیا کے حالیہ فیصلے پر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں قومی ترانہ بجایا جائے، کیوں پارلیمنٹ، اسمبلیوں اور عدالتوں میں قومی ترانہ نہیں بجایا جانا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ عام کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بحث کا مسئلہ یہ نہیں ہے، یقیناً ہم بھارت کے قومی ترانہ کا احترام کرتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ صرف سینما گھروں میں ہی کیوں، پارلیمنٹ میں روزانہ کیوں نہیں؟ عمر عبداللہ کا یہ ٹویٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر منیش تیواری کے ٹویٹس کے جواب میں آیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’قومی ترانہ پر سپریم کورٹ کے حکم کی تنقید پر حیران ہوں۔ اگر ہندوستانی ہی اپنے قومی ترانہ کے احترام میں نہیں اٹھیں گے تو کیا پاکستانی اٹھیں گے‘‘۔

عمر عبداللہ نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیوں صرف سینماؤں کو حب الوطنی کے سبق کی ضرورت ہے۔؟ قومی ترانہ کیوں عدالتوں میں روزانہ بجایا نہ جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬