رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج حوزہ علمیہ قم کے فقہ و اصول کے ممتازین سے اپنے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس ملاقات میں طلاب کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی فرمائشات پر بندہ کی بھی تاکید ہے اور ہم نے مراجع تقلید سے بھی یہ بات کہی ہے کہ کچھ لوگوں کو فقہ و اصول کے میدان سے مخصوص کیا جائے ۔
انہوں نے طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کو ملازمتیں کرنے پر سخت تنقید اور اسے حوزہ کے لئے آفت بتایا اور کہا : حوزہ کے مسئولین اس سلسلے میں چارہ جوئی کریں ، افسوس بہت سارے طلاب ملازمتوں کی بنیاد پر اس لائن سے دور ہوگئے جبکہ جو کچھ ائمہ معصومین(ع) کے مد نظر تھا وہ فقہ و فقاہت ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے طلاب کی مشکلات کی رسیدگی کرنے کی تاکید کی تاکہ وہ کمترین مشکلات کے ساتھ اپنی تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھا سکیں ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آیه نفر « فلولا نفر من کل فرقۃ طایفہ لیتفقھوا فی الدین » کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ ماضی میں نجف اشرف میں حوزہ علمیہ تھا ہمیں اسی راستے پر گامزن رہنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ اس ملاقات کی ابتداء میں فقہ و اصول کے ایک استاد نے ممتاز طلاب کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ کے پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۲