07 December 2016 - 23:35
News ID: 424930
فونت
صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے قانون کی مخالفت کے سبب ایک رکن پارلمینٹ کی رکنیت، معطل کر دی ہے-
 ڈیوڈ بیٹان

 

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی پارلمینٹ کنسٹ میں قانون کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ بیٹان نے ایک رکن پارلیمنٹ بنّی بیگین کو سرکش قرار دے کر تین ہفتے کے لئے اس کی رکنیت معطل کردی-

بنی بیگین ، کینسٹ میں قانون کی نگراں کمیٹی کی وہ واحد فرد ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی زمینیوں پر اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کے قانون کی مخالفت کی ہے-

بنی بیگین نے اس قانون کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون جنگی جرم ہے- اس قانون کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں آخرکار ساٹھ موافق ووٹوں سے منظور کرلیا گیا جبکہ مخالفت میں بھی انچاس ووٹ  ڈالے گئے- صیہونی حکومت اس قانون کی بنیاد پر غرب اردن میں چار ہزار رہائشی مکانات تعمیر کرسکے گی-

صیہونی حکومت یہودی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل کرنے اور ان علاقوں کو صیہونی تشخص دینے میں کوشاں ہے تاکہ فلسطینی علاقوں پر اپنے تسلط کو مستحکم کرسکے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬