08 December 2016 - 21:03
News ID: 424948
فونت
امیر اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان نے کہا ہے کہ جی بی میں قیام امن کے لئے نیکٹا کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔
جی بی میں جاری لاقانونیت کے خلاف نوٹس لی جائے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان قاضی نثار احمد نے کہا ہے کہ جی بی میں قیام امن کے لئے نیکٹا کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں فساد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور خطے کے امن کے ساتھ کسی و کھیلنے نہ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق گلگت سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم خطے میں کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے پاکستان آرمی کے سپہ سالار سے مطالبہ کیا ہے کہ جی بی میں جاری لاقانونیت کے خلاف از خود نوٹس لے اور صوبائی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے فوجی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ قاضی نثار احمد نے جی بی کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت بالخصوص موجودہ وزیراعلٰی جی بی کو جتوانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اب بھی صوبائی حکمران نہ صرف قاضی نثار احمد کا احترام کرتے ہیں بلکہ وقتاَ فوقتاَ ان سے مشورے لیتے ہیں۔

دوسری طرف قاضی نثار بحرانی صورتحال میں حکومت کی پشت پناہی بھی کرتے رہے ہیں۔ ایسے عالم میں صوبائی حکومت کو تحلیل کرنے اور فوجی حکومت بنانے کا مطالبہ انتہائی دلچسپ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬