10 December 2016 - 18:39
News ID: 424978
فونت
حجت الاسلام ملازم حسین نقوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالی نے کہا : لاہور میں ڈاکو راج انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
حجت الاسلام ملازم حسین نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ملازم حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کہا : کرپشن کیخلاف بھر پور کاروائی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، کرپشن کیخلاف پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہے، ملکی وسائل لوٹنے والے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : لاہور میں ڈاکو راج انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پنجاب حکومت نے لاہور کے شہریوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا ہاوسسز کو ہراساں کرنے کا عمل قابل مذمت ہے،آزادی صحافت پر قد غن لگانے والوں کو کسی بھی طرح جمہوری حکمران نہیں کہا جاسکتا، ہم آزادی صحافت کے لئے سحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان اسلامی جمہوری مملکت ہے،یہاں شاہانہ طرز حکومت کو کوئی بھی باشعور فرد قبول نہیں کریگا۔

حجت الاسلام ملازم نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت سے نجات کا واحد ذریعہ کالعدم جماعتوں ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کو لگام دینا ہے،بدقسمتی سے حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مصلحت پسندی کے سبب ایسے اقدامات اُٹھانے سے قاصر ہے،انتہا پسند اب بھی آزاد ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

انہوں نے عید میلادالنبیۖ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین رحمت لعالمین حضور سرور کائناتۖ کی ذات اقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، آپۖکی سنت اور تعلیمات کی پیروی کر کے معاشرے میں امن محبت رواداری کو عام کیا جاسکتا ہے،اجلاس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬