یمن کے شہر عدن میں بم دھماکے کے نتیجے میں فراری صدرعبد ربہ منصور ہادی کے حامی درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں بم دھماکے کے نتیجے میں فراری صدرعبد ربہ منصور ہادی کے حامی درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ عدن کے علاقہ صولبان میں فوجی مرکز کے سامنے ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب منصور ہادی کے فوجی تنخواہ لینے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے