‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2016 - 14:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424992
فونت
حجت الاسلام احمد قبلان:
سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین نے ملک کے ناگفتہ بہ سیاسی ، اقتصادی اور سماجی حالات کی بہ نسبت خبردار کیا ۔
حجت الاسلام احمد قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین اور مسجد امام حسین(ع)  بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام احمد قبلان نے اپنے بیان میں کہا: جو حکومت قوم کی خدمت نہ کر سکے وہ غیر قانونی ہے کیوں کہ قوم حکومت کو قانونی شکل و صورت عطا کرتی اور اگر قوم کی خدمت ہی فراموشی کے حوالے کردی جائے تو وہ حکومت غیر قانونی ہوگی ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 60 فی صد لبنانی نامطلوب حالات سے روبرو ہیں کہا : جب قوم مختلف میدانوں میں مشکلات سے دست و پنجہ نرم کرے گی تو یقینا ملک کو خطرات لاحق ہوں گے ۔

سرزمین لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے پوسٹوں کی دستیابی میں سیاست مداروں کے آپسی ٹکراو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: کیبنٹ میں سہمیہ کا مطالبہ اور الیکشن کے نئے قانون کی تصویب  میں سنگ اندازی سیاسی پارٹیوں کے درمیان شدید اختلافات کا بیانگر ہے ، جب سیاست دانوں پر فساد کی ذھنیت حاکم ہوگی ان سے امید نہیں لگائی جاسکتی ۔

حجت الاسلام قبلان نے قومی یکجہتی اور اتحاد کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آئین سے تمسک ، بنیادی اصلاحات کی انجام دہی ، قبائلی سیاست کا الغاء ، وزارت خانوں کا پارلیمنٹ سے الگ ہونا ، محاسبات کو اکٹیو کیا جانا ، فسادات سے مقابلہ اور مفسدین کو سزا دیا جانا حکومت کے وظائف ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬