13 December 2016 - 21:06
News ID: 425048
فونت
شیخ احمد القطان:
لبنان کی قولنا و العمل تنظیم کے سربراہ نے کہا : تکفیری سوچ سے مقابلے کے لئے مسلمانوں کے درمیان آپسی اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔
شیخ احمد القطان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی قولنا و العمل تنظیم کے سربراہ شیخ "احمد القطان" نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے ایک گفت و گو میں کہا : تکفیری گروہ، پوری دنیا خاص طور پر اسلامی اور عرب ممالک میں تفرقہ انگیزی اور دہشتگردانہ اقدامات سے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے علمائے اسلام کی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : علمائے دین کی سخت ذمہ داری ہے کہ تکفیری سوچ سے مقابلے کے لئے مسلمانوں کے درمیان آپسی اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

شیخ احمد القطان نے اسلام ناب محمدی کے فروغ کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : علما کو چاہیے کہ وہ اپنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے رشتے کو مضبوط بنائیں اور اتحاد و یکجہتی کی دعوت نیز تشدد اور تفرقہ انگیزی سے اجتناب پر مبنی اسلام  ناب محمدی (ص) کی تعالیم کے فروغ پر منحصر ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی نے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کی تاریخ کو ہفتہ وحدت قراردیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایران اور پوری دنیا میں ان ایام میں ہفتہ وحدت منایا جاتاہے جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے مگر بعض اسلام کے دشمن مسلمانوں کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے وہ مختلف بہانہ سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردانہ اقدام کرتے ہیں اور رسول اکرم ص سے اظہار محبت کو بدعت کا نام دے کر مسلمانوں کے اتحاد کو توڑ کر دشمن اسلام کی سازش کو کامیاب بنانے میں مشغول ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬