رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارنا نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے جنھوں نے پچھلے چند روز کے دوران اپنے فوجی ساز و سامان اور مسلح عناصر کو صوبہ ادلب سے حلب کے جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں منتقل کر دیا تھا حلب میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا لیکن شامی فوج اور استقامی فورس نے اس کو بری طرح ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں کے حملے کے دوران، جو بدھ کی شام شروع ہوا اور جمعرات کی صبح تک جاری رہا، بڑی تعداد میں دہشت گـرد عناصر شامی فوج کی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
اس درمیان حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی حلب میں موجود دہشت گرد عناصر وہاں سے نکل کر خان طومان اور پھر وہاں سے ادلب کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب روسی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ حلب سے دہشت گردوں کے انخلا کے عمل کی، ڈرون طیاروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
ادھر شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق چار ہزار مسلح عناصر حلب کو خالی کر دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/