شام کے صدر :
شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ حلب کو آزاد کرنے کے بعد تدمر کو بھی وہابی دہشت گردوں سے چھڑائیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ حلب کو آزاد کرنے کے بعد تدمر کو بھی وہابی دہشت گردوں سے چھڑائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جب سازش میں ناکام ہوتا ہے تو افراتفری پھیلاتا ہے۔ بشارلاسد نے کہا کہ امریکا افراتفری اس انداز میں پھیلاتا ہے کہ فریقین کو بلیک میل کرسکے۔
امریکہ کی پالیسی ہے کہ بڑے ملکوں کو توڑو اور چھوٹے ملکوں کے مزید حصے بناو۔ ملکوں کے ٹکڑے کرکے امریکہ ان پر کنٹرول میں آسانی چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے