17 December 2016 - 20:05
News ID: 425129
فونت
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی، شام کی ارضی سالمیت کا خواہاں ہے۔
وکاس سوروپ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ شام کے مسئلے کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور اس بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے مزید کہا کہ ایسی تدابیر اختیار کرنا چاہئے کہ جس سے عام شہریوں اور بے گناہ افراد کی جان خطرے میں نہ پڑے-

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی، شام کی جنگ میں تشدد کم کرنے کے لئے ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہر حلب کے ہزاروں افراد نے گذشتہ روز اس شہر میں ریلی نکال کر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ جنگ میں شامی فوج کی کامیابی پر جشن منایا-

داعش دہشت گردوں نے گذشتہ روز حلب سے بھاگتے وقت اپنے کمانڈروں، ان کے حامیوں اور عرب ممالک کو غدار قرار دیا-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬