18 December 2016 - 13:34
News ID: 425146
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملک میں دہشت گردی کی تقویت کا بنیادی سبب وہ تکفیری گروہ ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر داغدار کیا ہے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول میں قیمتی اور معصوم انسانی جانوں کا ضیاع وہ ناقابل تلافی نقصان ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہ دہشت گرد گروہوں نے مختلف مقامات کو نشانہ بنا کر ارض پاک کو ایسے قابل اور ہونہار افراد سے محروم کیا، جو قوم کا قیمتی سرمایہ تھے۔

ملک میں دہشت گردی کی تقویت کا بنیادی سبب وہ تکفیری گروہ ہیں، جو تفرقہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی کے باوجود یہ طاقتیں پوری ڈھٹائی سے ملک میں نظریاتی مخالفین کے قتال اور کفر کے فتویٰ دینے میں مصروف ہیں۔ اگر ان کو نہ روکا گیا تو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عندیہ قابل ستائش ہے، تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر ضروری تساہل دہشت گردوں کے حوصلوں میں اضافہ کرے گا۔ دہشت گرد گروہوں کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی راہ میں حائل سیاسی مجبوریاں ان کالعدم جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو سیاسی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، جن کی شرانگیز تقریریں قومی سلامتی کے منافی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬