19 December 2016 - 17:59
News ID: 425161
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کے پیش نظر مستقبل میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔
آصف علی خان درانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر، آصف علی خان درانی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک روایتی تجارت سے جدید تجارت کی طرف حرکت کی کوشش کرتے ہوئے تجارتی لین دین کی شرح کو بڑھانے کے مقصد سے دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے سہولیات فراہم کریں۔

آصف علی خان درانی نے دونوں ممالک کے اعلی حکام کی جانب سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کے اچھے مواقع موجود ہیں، اسی لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کی اقتصادی اور تجارتی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے میدان میں ایران کی ضرورت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو پاکستان کی مختلف مصنوعات سمیت بعض زرعی مصنوعات کی ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے ان ضرورتوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

آصف علی خان درانی نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز کے آغاز کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬