22 December 2016 - 11:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425212
فونت
صنعا پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ مزدوروں اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے دہشت گردوں کو جہنم پہنچا کردیا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ مزدوروں اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے67 سعودی مزدوروں  اور دہشت گردوں کو جہنم پہنچا کردیا ہے۔

یمنی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے فراری صدرمنصور ہادی سے وابستہ 67 مزدوروں کو ہلاک کردیا گيا ہے یہ عناصر الفرقان بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھی یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ تعز میں سعودی عرب اور ہادی منصور سے منسلک 80 مزدوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ فضائی حملوں کے باوجود سعودی عرب کو مختلف محاذوں پر شکست کا سامنا ہے حالانکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کو کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی جبکہ بہیمانہ جرائم کے سلسلے میں سعودی عرب کی فائل سنگين تر ہوتی جارہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬