22 December 2016 - 12:40
News ID: 425216
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : ارباب اقتدار کی نظر میں آج بھی ظالم اور مظلوم برابر ہیں، قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی فرق نہیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے سلسلے میں حیدر آباد پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری فلاح برادر عالم کربلائی، سیکریٹری نشر و اشاعت آغا ندیم جعفری، ضلعی سیکریٹری جنرل رحمان رضا ایڈوکیٹ، مولانا نثاراحمد، مولانا سیف علی حیدری، وقار حیدر ودیگر ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 25 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس دھشت گردی اور نفرتوں کے خلاف ، اتحاد بین المسلمین اور احترام انسانیت کا عملی مظاہرہ ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔

جبکہ اس کانفرنس کا اہم مقصد دھشت گردی اور نفرتوں کے خلاف سندہ کے بہادر عوام کا مشترکہ احتجاج رکارڈ کرانا ہوگا۔ کیونکہ اس وقت پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مسجد، امام بارگاہ، درگاہ ، اسکول، بازار سمیت کوئی جگہ اور کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکمرانوں کا رویہ دھشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر سامنے آرہا ہے، کمیشن رپورٹ صداقت پر مبنی ہے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے غلط بیانی کی، اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا۔

کمیشن رپورٹ سے ہمارے دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ حکمران دھشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ نیشنل ایکشن پلان کو مس یوز کررہے ہیں، اسے دھشت گردوں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے امن پسند شہریوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، مذہبی اور شہری آزادی سلب کرنے کے لئے ایکشن پلان استعمال کیا جا رہا ہے ۔

ارباب اقتدار کی نظر میں آج بھی ظالم اور مظلوم برابر ہیں، قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ فوجی عدالتوں کے باوجود شکارپور ، جیکب آباد اور کراچی سمیت ہزاروں مظلوم شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

اس تاریخی کانفرنس میں شرکت کے لئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادا حامد رضا، ملی یکجہتی کونسل سندہ کے سیکریٹری جنرل خطیب اہل سنت مولانا قاضی احمد نورانی، جئے سندہ محاذ کے چیئرمین ریاض حسین چانڈیو، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر حلیم عادل شیخ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولاناراشد محمود سومرو، قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو و دیگر کو دعوت دی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬