23 December 2016 - 22:48
News ID: 425238
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کے خلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی طرف سے پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے دوران مظاہرین نے اس مہلک ہتھیار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی دھرنے میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے کہا کہ گذشتہ 5 ماہ کے دوران کشمیر میں سینکڑوں نوجوانوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے 136 نوجوانوں لڑکے اور لڑکیاں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

احسن اونتو نے کہا کہ کشمیر کے اندر نوجوانوں پر پیلٹ گن کا استعمال انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈہ ہے اور اس مہلک ہتھیار کے ذریعے کشمیریوں کو دائمی اپاہج بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مظاہرین پر گولیوں، آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استمال کر کے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا نہیں سکتے۔

مظاہرین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کو رکوائے اور نہتے عوام پر پیلٹ گن چلانے کا عالمی جنگی ٹربیونل میں مقدمہ چلایا جائے اور اس مہلک ہتھیار پر پابندی عائد کرائی جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬