23 December 2016 - 23:58
News ID: 425249
فونت
اپنے بیان میں سیکریٹری تعلیم محمد یاسین کا کہنا ہے کہ طالب علم کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور اس ملک کے مستقبل کی خاطر آئی ایس او پاکستان نے تعلیمی میدان میں طلباء کے لیے ایسے پروگرامات کا آغاز کیا کہ جن کی مثال نہیں ملتی۔
آئی ایس او پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں کریش کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں سیکریٹری تعلیم محمد یاسین کا کہنا ہے کہ طلباء کے لئے کریش کلاسز کے انعقاد کا مقصد امتحانات سے قبل طلباء کو امتحان کے لئے مکمل طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسی مقصد کے لیے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے، کلاسز کے اختتام پر طلبا و طالبات کا میٹرک بورڈ کی طرز پر امتحان بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور اس ملک کے مستقبل کی خاطر آئی ایس او پاکستان نے تعلیمی میدان میں طلباء کے لیے ایسے پروگرامات کا آغاز کیا کہ جن کی مثال نہیں ملتی، یہ روایت مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے بعد جلد ہی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے بھی کریش کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جس کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬