24 December 2016 - 15:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425269
فونت
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکشنز) محمد یوسف خٹک کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جملہ کوائف درست قرار دیئے جانے پر گزٹ آف پاکستان میں عوامی معلومات کیلئے شائع کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکشنز) محمد یوسف خٹک کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام جاری نوٹیفکیشن میں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کی شق نمبر 7 کی ذیلی شق (2) کے تحت جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو موصولہ آئندہ تین سال کیلئے تمام نومنتخب اراکین مرکزی کابینہ کے کوائف (نام، عہدہ، پتہ) اور انتخابی نتائج درست قرار دیتے ہوئے اسے جلد اطلاع عامہ کیلئے گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬