پاکستان کے وزیر دفاع :
اسرائیلی وزیر جنگ نے اسلام آباد کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کا سخت رد عمل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی وزیر جنگ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تباہ کردےگا ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس سے قبل اسرائیلی وزیر جنگ نے اسلام آباد کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے شاید فراموش کردیا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے شام میں فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا جس کے رد عمل میں اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد کو تباہ کردےگا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے