27 December 2016 - 10:16
News ID: 425316
فونت
شام کے شہر الباب پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم سے کم ۳۰ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
حلب کے زخمی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کے مطابق شام کے شہر الباب پر داعش کا یہ حملہ، کہ جس میں30 عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ ترک فوج نے ترکی کی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس شہر کے اطراف میں محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔

ترکی، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مہم کے بہانے حکومت شام کے مخالف مسلح گروہوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی شام کے علاقوں پر بمباری بھی کرتا رہا ہے۔

پریس ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام پر ترک فضائیہ کے حملوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬