27 December 2016 - 19:49
News ID: 425330
فونت
برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کردی ہے ۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آگ بگولہ ہوگئے ہیں اس نے قرارداد کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے بھی ملاقات منسوخ کردی ہے۔

اسرائیل نے امریکہ کے بعد برطانیہ پر بھی شدید تنقید شروع کردی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جنوری کی 17سے 20کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔

اسرائیل نے پہلے امریکہ پر قرارداد کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا اور اوبامہ  انتظامیہ کی جانب اپنی توپوں کا رخ کرلیا ،اب جب برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کردی ہے ۔

ادھرامریکہ  میں اسرائیلی سفیر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اس قرارداد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے جو افسوس اور شرم کی بات ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬