28 December 2016 - 15:29
News ID: 425338
فونت
ڈاکٹر ولایتی:
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج ایران کے علاوہ دنیا کے مسلمانوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے اور ایران، اسلام اور اس دین کے محافظوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں کہا کہ دہشت گردوں اور گمراہ افراد نے بدترین طریقے سے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے اور اسے ایک تشدد پسند اور غیر انسانوں کے دین کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ مغربی میڈیا بھی شیطانی آلۂ کار ہے جو داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں بےگناہوں کے سر کاٹنے کی تصویریں اور ویڈیوز دکھا کر اس دہشت گرد گروہ کو اسلامی حکومت کے طور پر پیش کرتا ہے اوراس طرح سے دین اسلام کوروشناس کراتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب اسلام، رحمت و محبت کا دین ہے، دہشت گرد گروہ داعش نے اسلام کے نام پر دنیا کے وحشیوں کو مجسم کر دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬