28 December 2016 - 16:18
News ID: 425345
فونت
بھائی جنید جمشید:
پی ایل ایف کے وفد نے مظفر ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم کے ہمراہ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور جنید جمشید سمیت جان بحق ہونیوالے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔
فلسطین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم کے ہمراہ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور سانحہ میں جنید جمشید سمیت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے جنید جمشید کی دینی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے ہمایوں جمشید کو فلسطین فاؤنڈیشن کے قیام اور اسکی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جلد ہی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا کے تمام مظلوموں سے ہمدردی و یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات کے دوران وفد نے جنید جمشید و دیگر جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬