29 December 2016 - 08:23
News ID: 425353
فونت
ترک پارلیمنٹ میں آئینی اصلاحات کے معاملے پر جاری بحث کے دوران حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان نوک جھونک جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔
ترک پارلیہ منٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب متعلقہ کمیشن نے حمکراں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی اور نیشنل موومنٹ کے ارکان کے ووٹوں کی بنیاد پر آئینی اصلاحات کے ڈھانچے کو منظور اور اس کی تفصیلات پر بحث کا آغاز کیا۔

 ترکی کی ری پبلکن پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس پر شدید اعتراض کیا جس کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہوا جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔

ترک حکومت کو توقع ہے کہ نیشنل موومنٹ کی حمایت حاصل ہونے کے بعد وہ پارلیمنٹ سے آئینی اصلاحات کا بل آسانی کے ساتھ منظورکرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

پارلیمنٹ میں بحث مکمل ہونے کے بعد آئینی اصلاحات کے بل پر مارچ دوہزار سترہ میں ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬