29 December 2016 - 09:55
News ID: 425355
فونت
امریکہ نے پاکستان میں لشکر طیبہ سے وابستہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کو بلیک لسٹ میں قرار دیتے ہوئے اس گروہ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
المحمدیہ اسٹوڈینٹس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے وزارت انصاف اور خزانہ کی مشاورت سے لشکر طیبہ سے منسلک المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

امریکہ نے لشکر طیبہ سے وابستہ طلباء تنظیم پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار آٹھہ میں ہندوستان کے تجارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملے میں اس گروہ کا ہاتھہ رہا ہے جس میں ایک سو چـھیاسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں چھے امریکی بھی شامل تھے۔

پاکستان نے دو ہزار دو میں لشکر طیبہ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس گروہ نے جماعت الدعوی کے نام سے نئے گروہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔ جماعت الدعوی کے سربراہ حافظ محمد سعید ہیں۔

البتہ امریکہ کی جانب سے بعض گروہوں اور تنظیموں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے میں اتنی تاخیر سے عمل میں لایا جانے والا اقدام، غور طلب شمار ہوتا ہے

اطلاعات کے مطابق یہ تنظیم کالعدم لشکر طیبہ کا اسٹوڈینٹ ونگ ہے جو2009 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے  فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت المحمدیہ اسٹوڈینٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے یا اسے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے یا تنظیم کے ساتھ لین دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 امریکی دائرکار میں تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کی تمام جائیداد اور جائیداد سے متعلق مفادات کو بلاک کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل  کالعدم لشکر طیبہ کے 2سینئر رہنماؤں محمد سرور اور شاہد محمود پر بھی امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬