رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ 'احمد جنتی' آئندہ صدارتی انتخابات کی مرکزی نگران کمیٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔
ارنا کے مطابق، گارڈین کونسل کے ترجمان 'عباس علی کدخدایی' نے اس حوالے سے بتایا کہ صدارتی الیکشن کی مرکز نگران کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ممبران نے آیت اللہ جنتی کو بطور سربراہ مرکزی نگران کمیٹی منتخب کیا۔
اس اجلاس کے موقع پر گارڈین کونسل کے ڈپٹی ایگزیکٹو برائے امور انتخابات نے بھی آئندہ صدارتی الیکشن کے انعقاد کرانے کے طریقوں پر رپورٹ بھی پیش کی۔
اس کے علاوہ ایران کے 15 صوبوں میں صدارتی الیکشن کی نگرانی کے لئے نمائندوں کو منتخب کیا گیا۔
ترجمان گارڈین کونسل نے بتایا کہ 2017 صدارتی الیکشن کے لئے تمام شرائط فراہم ہیں اور اس انتخابات کا بہتر انعقاد کرنے کے لئے وزارت داخلہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات 19 مئی 2017 کو ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/