داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی علاقے پر بمباری کر کے کم از کم بائیس عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے مشرقی مضافات میں حجنہ نامی قصبے پر شدید بمباری کی۔
امریکی اتحاد کے طیاروں نے دیرالزور کے علاقوں کو بھی کئی بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ تیل سے مالا مال شہر دیرالزور، دو ہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے جہاں کارگو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان گرائے جاتے ہیں ۔
دریں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دمشق میں روس کے سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بدھ کے روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر باہر سے دو مارٹر گولے داغے گئے تاہم اس حملے میں خاص مالی یا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے