30 December 2016 - 21:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425393
فونت
حافظ نعیم الرحمن:
استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ کراچی کے عوام شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز بڑی تعداد میں امت رسول مارچ میں شریک ہوکر اپنے ایمانی جذبات کا مظاہرہ کریں۔
حافظ نعیم الرحمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت رسول مارچ طاغوتی قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اتحاد امت کے ذریعے ہی اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، شام اور برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ مظالم نے ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، کراچی کے عوام امت رسول مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے ثابت کردیں کہ کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے امت رسول مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کورنگی لانڈھی کے ہنگامی دورے کے موقع پر قیوم آباد، سنگر چورنگی و دیگر علاقوں میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری انجینئر عبد الوہاب، امیر ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، نائب امیر سید اقبال سعید، عاشق علی خان، امیر زون محمد قاسم خان و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ اور روس مل کر مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں اور برما اور شام کے مسلمان ظلم اور بربریت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز بڑی تعداد میں امت رسول مارچ میں شریک ہوکر اپنے ایمانی جذبات کا مظاہرہ کریں اور اسلام دشمن قوتوں کو پیغام دیں کہ امت مسلمہ جسد واحد کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬