رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حریک لبیک یا رسول اﷲ فیصل آباد کے ضلعی امیر حافظ محمد محسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہے، یہاں اسلام اور شریعت محمدی کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی نئے تجربے کی بجائے نظام مصطفی کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شریعت محمدی میں معاشرے کے تمام افراد کو بلا تفریق انصاف، روزگار اور امن کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے نیو ایئر نائٹ کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان خالصتاً لاالہ الا اﷲ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اور اس ملک کے اندر تمام فیصلے اور قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں نافذ کیے جانے چاہئیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰