31 December 2016 - 14:41
News ID: 425404
فونت
راغب نعیمی
ممتاز عالم دین کاکہنا تھا کہ مغربی کلچر نے آزادی کے نام پر دنیا کو فحاشی اور عریانی کے سوا کچھ نہیں دیا، نسل نو کو ترقی کے نام پر اسلامی تہذیب و تمدن سے دور کرکے مغربی کلچر کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے دین اسلام، قرآن و سنت اور توحید و سنت کیساتھ اپنا تعلق مضبوط اور مستحکم بنانا چاہئے، اسلام پوری انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
 راغب نعیمی


 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف مذہبی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ راغب حسین نعیمی نے نعیمین ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشروں میں نیوایئرنائٹ کے نام پر فحاشی کا فروغ پانا افسوسناک ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شراب نوشی سے ہونیوالی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں، ریاست حرام اشیاء کے خرید وخروخت پر پابندی عائد کرے، شراب نوشی ایک قبیح اور غیر اخلاقی فعل ہے جس کی شریعت میں قانونی طور پر ممانعت فرمائی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مغربی کلچر نے آزادی کے نام پر دنیا کو فحاشی اور عریانی کے سوا کچھ نہیں دیا، نسل نو کو ترقی کے نام پر اسلامی تہذیب و تمدن سے دور کرکے مغربی کلچر کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے دین اسلام، قرآن و سنت اور توحید و سنت کیساتھ اپنا تعلق مضبوط اور مستحکم بنانا چاہئے، اسلام پوری انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہماری زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کا عکس نمایاں ہو، سال نوء کے آمد پر ہمیں خرافات کے بجائے عبادات کی طرف راغب ہونا چاہیے، نیوایئر نائٹ کے نام پر ہونیوالی غیر شرعی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے، نئے سال پر ملک و قوم کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬