31 December 2016 - 14:46
News ID: 425405
فونت
جماعت اسلامی یوتھ کا انتباہ؛
جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نیوءایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔ سڑکوں پر غل گپاڑہ کرکے شریف شہریوں کو تنگ کرنے اور شراب و شباب کی محفل سجانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، جے آئی یوتھ نیوایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔

جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نیوءایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔ سڑکوں پر غل گپاڑہ کرکے شریف شہریوں کو تنگ کرنے اور شراب و شباب کی محفل سجانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں یورپی طرز زندگی منظور نہیں جس کو یورپ کے جیسا طرزِ زندگی پسند ہے وہ یورپ میں جاکر رہے، پاک سرزمین کو اپنے ناپاک عزائم کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرعام شراب پینے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے، اگر کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی کا کہنا تھا کہ ہلہ گلہ کرنیوالے منچلے نہیں بگڑی ہوئی نسلیں ہیں، شراب اور منشیات کے بعد فحاشی و عریانی کا بازار بند کرنے کی بجائے پولیس سرپرستی کر رہی ہے جو تشویشناک اور افسوسناک ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیو ائیر نائٹ کے جشن کے نام پر فحاشی و عریانی کا بازار بند کیا جائے اور غیر تہذیبی حرکتوں سے باز رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬