03 January 2017 - 22:01
News ID: 425468
فونت
ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان :
ممتاز شیعہ عالم دین شہید آیت اللہ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کی اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کی ہے ۔
شہید آیت اللہ باقر النمر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شہید آیت اللہ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ۱۹۱ ارکان نے ایک بیان میں حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں اور علماء کے خلاف سعودی عرب کے بہیمانہ ، متعصبانہ، جاہلانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے سعودی حکومت کے ہاتھوں ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طریقے سے شہید کئے جانے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے ۔

مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک بیان جاری کرکے سعودی حکومت کے ذریعے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ آل سعود کے اس قسم کے انسانیت سوز اقدامات کے سلسلے میں اپنے دوہرے معیار سے اجتناب کریں اور اپنے قانونی اوراخلاقی فرائض پر عمل کریں ۔

ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ آیت اللہ شیخ نمر کی پھانسی اور شہادت وہ بھی ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں نے علاقے کے امن و استحکام کوخطرے سے دوچار کررکھا ہے سعودی حکام کی انتہائی بے تدبیری اور غیرذمہ دارانہ رویّے کی عکاسی کرتی ہے ۔

ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کہ جس نے گذشتہ برسوں کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت اور یمن پر حملہ کرکے دسیوں ہزار یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں اور بے گھر کردیا ہے اور علاقے کے دیگر ملکوں میں بھی عدم استحکام پیدا کررکھا ہے عملی طور پر علاقے میں اختلافات کو ہوا دینے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ 

ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب حالیہ برسوں میں دہشت گردوں کی آشکارا اور مخفی حمایت کرتا رہا ہے جس کے بارے میں سعودی عرب کے مفتیوں کے فتوے اور دیگر ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔

خطے میں سعودی عرب کے غیر سنجیدہ اور غیر تعمیری اقدامات کی بنا پر دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے اور وہابی دہشت گرد آج عالمی سطح پرخطرہ بنے ہوئے ہیں اور خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردوں کی بھر پور حمایت میں سعودی عرب کے حکام کا ہاتھ نمایاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور سفاکانہ اقدامات پراپنی آنکھیں بند نہ کریں بلکہ آیت اللہ شیخ باقر النمر جیسے متدین ، مؤمن اور بےگناہ افراد کے بارے میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام کی روک تھام کرکے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنے غیر انسانی اقدام کے تحت اور بین الاقوامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے عالم اسلام کے بزرگ اور ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۹۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬