05 January 2017 - 19:14
News ID: 425504
فونت
چین نے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
چین نے امریکا کو دی دھمکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

امریکہ کی جانب سے بحیرہ جنوبی میں اسلحے میں اضافہ چین کیلئے سکیورٹی خطرہ ہے، ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین کی ملٹری سائنس اکیڈمی اور چین امریکہ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر زا سیاؤ چو نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین  میں اسلحے کی تعداد میں اضافہ چینی سر زمین کیلئے خطرہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج علاقے میں مزید ہتھیار تعینات کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے توامریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر زا سیاؤ نے کہا کہ امریکی فوج بحیرہ جنوبی چین پر تسلط کے لئے نئے حربے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ یوایس ایس کارل ونسن یہاں کتنی دیر رہے گا، یہ صرف مشقیں منعقد کرنے کیلئے ایک جہاز یا پھر ایک طویل قیام کا بہانہ ہے اور کس حد تک چین کے مقبوضہ جزائر سے ہے اس پر ہماری نظر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬