06 January 2017 - 07:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425514
فونت
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی مسئولین نے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کے تین روزہ دورہ کا آغاز کر دیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی مسئولین نے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کے تین روزہ دورہ کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ علاقہ کے مختلف علماء کرام، معزز شخصیات اور تنظیمی لوگوں کے ساتھ ملاقات کرسکیں۔

اس دورے کا مقصد نہ صرف مختلف شخصیات سے ملاقات کرنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی و علاقائی صورتحال اور آئندہ ہونے والے صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے انعقاد پر صلاح مشورہ کرنا بھی ہے۔

حجت الاسلام اقبال حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ ہنگو اور اطراف کی شیعہ آبادی نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر لڑ کر طالبان و دہشتگردوں سے ملک و قوم کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا : آج داعش کے سنگین خطرے کے باوجود فورسز انہی رضاکاروں سے اسلحہ جمع کرکے، انہیں درندوں کے سامنے خلع سلاح کر رہی ہیں، جو کہ ملک دشمنوں کیلئے باعث اطمینان اور ملک دوستوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬