ایران کے صوبہ فارس میں آنے والے زلزلے میں کم سے کم پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں -
رسا نیوز ایجنسی کی ارنا اردو سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس میں جمعے کی صبح چھے بج کر تین منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ ایک بتائی گئی ہے - صوبہ فارس کے ضلع خنج میں آنے والے اس زلزلے کا مرکز زمین کے چار کلومیٹر نیچے تھا -
اب تک منظرعام پر آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں جو ضلع خنج کے سیف آباد دیہات میں آیا اس میں پانچ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے