08 January 2017 - 21:12
News ID: 425564
فونت
افغان حکام:
افغانستان کی قومی اتحاد حکومت میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ پچپن ہزار سے زائد خاندان جنگ اور بدامنی کے نتیجے میں بدستور بے گھر ہیں اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔
افغانستان


رسا نیوز ایجنسی کی ارنا سے رپورٹ کے مطابق ، ویس احمد برمک نے اتوار کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک  لاکھ ترسٹھ خاندان جو بے گھر ہو گئے تھے، ان میں سے ایک لاکھ آٹھ ہزار گھرانوں کے افراد اپنے علاقوں میں واپس آ گئے ہیں اور تقریبا پچپن ہزار خاندان بدستور بے گھر ہیں اور ان کو امداد کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے لئے، اس علاقے کی صورتحال اور ترجیحات کے پیش نظر چالیس ہزار سے ڈھائی لاکھ ڈالر تک کی رقم مختص کی گئی ہے-

افغانستان کے امور مہاجرین کی وزارت کے ایک اعلی عہدیدار فضل احمد عظیمی نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ سال ایک لاکھ باون ہزار دو سو سینتیس افغان مہاجرین اپنے ملک کو واپس لوٹ آئے ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے ہر شخص کو چار سو ڈالر کی مدد فراہم کی گئی ہے-/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬