رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی نے کوہاٹ کے علاقہ کچئ کے علاقہ عوام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی پاکستانی قوم کیلئے باعث افتخار نہیں باعث ندامت ہے۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قومی تعمیر وترقی میں تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام محمد اقبال بہشتینے مزید کہا کہ پاکستان کے خودساختہ ہیرو اور خود فروختہ جنرل راحیل شریف نے امریکی، اسرائیلی، سعودی (منحوس مثلث) الائنس میں بھرتی ہوکر ملک و قوم کو مایوس کیا، ان کا یہ اقدام خطرناک و شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر حجت الاسلام محمد بشیر جمارانی، حجت الاسلام عامر حسین شمسی اور حجت الاسلام مرزا حسن نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰