10 January 2017 - 21:45
News ID: 425614
فونت
سیکڑوں بے گناہوں ‌کا خون بہانے کے باوجود؛
جمعیت علماء اسلام (ف) نے سیکڑوں بے گناہوں ‌کا خون بہانے کے باوجود سعودی عرب کو امت مسلمہ کا روحانی مرکز بتایا ۔
جمعیت علماء اسلام (ف)


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مانسہرہ کے امیر و سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا روحانی مرکز ہے، سعودی عرب کا نام سنتے ہی محبت اخوت اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے، سعودی حکومت اور عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی خدمات پر پاکستانی عوام فخر کرتی ہے، جنہوں نے پوری دنیا کی انسانیت کی بغیر تعصب مذہب کے بلاتفریق خدمت کی ہے، جس کی دنیا میں کوئی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ کے علاقہ تناول پھلڑہ ہاڑی میرا میں المرکز اسلامی و جامع الشیخ الدکتور محمد بن عمر العتین کی تکمیل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے سینئر نائب امیر سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ، سابق ڈسٹرکٹ خطیب مانسہرہ قاضی خلیل احمد، جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع مانسہرہ کے نائب امیر مولانا شاہ عبدالعزیز، قاری عبدالجبار، سابق صوبائی وزیر مذہبی امور الحاج حبیب الرحمٰن تنولی، ممبر ضلع کونسل ملک نوید جے یو آئی (ف) ضلع مانسہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬