11 January 2017 - 23:55
News ID: 425634
فونت
حکومت برطانیہ نے سعودی عرب کو بھاری مقدار میں کلسٹر بم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے جنہیں یمنی عوام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
سعودیہ میں امریکا کے کمیکل ہتھیار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون نے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوبون کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حکومت برطانیہ نے ، سعودی حکومت کے ساتھ انیس سو چھیاسی میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت، اسے بی ایل سات سو پـچپن قسم کے  پانچ سو کلسٹر بم فروخت کیے تھے۔

ادھر رکن پارلیمنٹ ٹام بریک نے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کلسٹر بموں کی فروخت اور ان کا جنگ یمن میں استعمال برطانیہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام سے سخت نالاں ہیں اور حکومت برطانیہ کو اس وحشیانہ جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔

حکومت برطانیہ نے سن دوہزار دس میں کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس معاہد کے تحت حکومت برطانیہ اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنے تیار کردہ تمام کلسٹر بموں کو ناکارہ بنائے اور دیگر ملکوں کو اپنے ساختہ کلسٹر بموں کے استعمال سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬