12 January 2017 - 20:25
News ID: 425648
فونت
حریت کانفرنس کے رہنماوں کی جانب سے؛
حریت کانفرنس کے رہنماوں نے جموں میں مسلمان بستیوں پر ہو رہے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کل کا جمعہ پورے کشمیر میں یومِ یکجہتی جموں منانے کا اعلان کیا ۔
کشمیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ہندوستان کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر کے مقامات بشمول وادی چناب، جموں، ودای گول گلاب گڑھ، پونچھ، راجوری، بانہال، ڈوڈہ، کشتواڑ، بدرواہ، رام بن، ادھمپور، کرناہ، اوڑی، گریز وغیرہ میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعتہ المبارک کو نماز کے بعد ’’یومِ یکجہتی جموں‘‘ کی مناسبت سے پُرامن احتجاج کریں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے جموں کے مسلمان کو خوف و ہراس کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

جموں کے مسلمانوں کے ساتھ کل یومِ یکجہتی منانے کی اپیل کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے قائدین  نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کے ذریعے ہم بحیثیت قوم جموں کے اپنے بھائیوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک جسدِ خاکی کی طرح یکسو ہیں اور آپ پر آئی کوئی بھی آفت ہم سب کے لیے سوہان روح ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬