15 January 2017 - 19:25
News ID: 425711
فونت
امریکہ میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا وقت قریب آنے کے موقع پر واشنگٹن کی سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شہری حقوق کے سرگرم کارکن ال شارپٹن کی زیر قیادت احتجاج کرنے والے امریکیوں نے اپنے ملک کی نئی حکومت کے دور میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ انصاف برتے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج کرنے والے امریکیوں نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ملک میں انصاف و مساوات پر عمل درآمد کے لئے ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے ایسے انتـخابی نعروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے جو اب ان کے لئے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی پیچیدہ مسائل میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬