16 January 2017 - 14:46
News ID: 425718
فونت
علاء الدین بروجردی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
علاء الدین بروجردی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہ جو "داعش کے بعد عراق کا مستقبل" کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بغداد کے دورے پر ہیں، اس دو روزہ  کانفرنس کے اختتام کے بعد کہا کہ آئندہ چند مہینوں میں دونوں ممالک مشترکہ تعاون، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی تعاون کے سلسلے میں اہم قدم اٹھائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران عراقی حکام منجملہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری، پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور عراق کے گرینڈ نیشنل الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات ہوئی اور دوطرفہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ ہر تاکید کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی آج عراق کے صدر فواد معصوم اور وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے "داعش کے بعد عراق کا مستقبل" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سنیچر کو عراق کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپیکر کی تقریروں سے شروع ہوئی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬