17 January 2017 - 19:58
News ID: 425739
فونت
الکفیل ہسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ الکفیل ہسپتال اور وزارت صحت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد اب عراقی مریضوں کو علاج اور پچیدہ آپریشنوں کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
الکفیل ہسپتال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے کہا ہے کہ الکفیل ہسپتال اور وزارت صحت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد اب عراقی مریضوں کو علاج اور پچیدہ آپریشنوں کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہی جس سے سفر کی مشکلات سے نجات مل گئی ہے بلکہ مالی حوالے سے بھی انتہائی کم معاوضہ کے بدلے میں بیرون ملک سے بہتر علاج عراق ہی میں فراہم ہو رہا ہے۔

اس معاہدے کے بعد سے اب تک سینکڑوں مریضوں کا الکفیل ہسپتال میں کامیاب علاج ہو چکا ہے اور بہت سے پچیدہ اور مشکل آپریشنوں کے ذریعے دسیوں مریض شفاء بھی حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال اور عراق کی وزارتِ صحت کے درمیان (برنامج الإخلاء الطبی) کے نام سے ایک معاہدہ طے پایہ تھا کہ جس کی رو سے عراق کی وزارتِ صحت مریضوں کو الکفیل ہسپتال میں وہ تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی کہ جو اس سے پہلے عراق میں نہ ہونے کے وجہ سے بیرون ملک فراہم کی جاتی تھیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬